بنگلورو،18؍جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برا ئے صحت شری راملو نے بتا یا کہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کے تحت اگست میں کووِڈ۔19کے متا ثرین کی تعداد میں ا ضافہ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہاں اخباری نمائندوں کو انہوں نے بتا یا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تو فیلڈ اسپتالوں کے آغاز کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سرکاری اسپتال اور میڈیکل کا لجوں کے اسپتالوں میں 10ہزار بستروں کو آئسو لیٹ کر کے ریزرو کر نے کی کارروائی کی گئی ہے۔ نجی اسپتا لوں کے ذمہ داروں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔ ضلع اور تعلقہ سطح پر فیلڈ اسپتال قائم کر نے ماہرین کے ساتھ صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔شری راملو نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، اس سلسلہ میں سینئر افسروں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا جا ئے گا۔